خاتم الانبیاء (ص) امراض قلب ہسپتال تکمیل کے قریب

2024-11-21 08:55

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک منصوبوں کے شعبہ کی ٹیم نے خاتم الانبیاء (ص) امراض قلب و عروق اسپتال کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

منصوبے کے نگران انجینئر میثم شاکر القریشی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ منصوبہ تقریباً 16,000 مربع میٹر کی زمین پر پھیلا ہوا ہے، جبکہ تعمیراتی رقبہ 35,600 مربع میٹر تک پہنچتا ہے۔

اس وقت ہسپتال کی تمام منزلوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے، اور مجموعی تکمیل کی شرح 73 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ، خدماتی عمارت کی تکمیل کی شرح 95 فیصد ہے، جبکہ برقی خدمات کی عمارت کی تکمیل کی شرح 40 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے ایک معروف کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جو سات آپریشن تھیٹرز بنائے گی۔ یہ تمام تھیٹرز اوپن ہاٹ سرجری کے لیے استعمال ہوں گے، انہیں جدید ترین طبی آلات اور مشینری سے لیس کیا جائے گا۔

ہسپتال کی تعمیر جدید ترین عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے، اور تجربہ کار ماہرین کی نگرانی میں مکمل ہوگی تاکہ دل اور عروق کے شعبے میں بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اسپتال کی عمارت کی تفصیلات:

1.اسپتال کی مرکزی عمارت:

یہ 11 منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں تہہ خانہ اور زمینی منزل بھی شامل ہے، اور اس کا تعمیراتی رقبہ 29,000 مربع میٹر ہے۔

تہہ خانہ میں مرکزی باورچی خانہ، لانڈری، خدماتی کمرے، ملٹی پرپز سٹور، صحت کی سہولیات، طبی آلات کے کمرے، اور دیگر خدماتی کمرے شامل ہیں۔

زمینی منزل: استقبالیہ، ایمرجنسی سیکشن، مرکزی فارمیسی، مختلف اقسام کے ریڈیالوجی سیکشن، کیفے ٹیریا، اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے۔

پہلی منزل: مشاورتی سیکشن، ڈینٹل کلینک، اینڈوسکوپی سیکشن، مرکزی لیبارٹری، مرد و خواتین کے لیے نماز خانہ، اور کشادہ ویٹنگ لانچ ہوگا۔

دوسری منزل: مرکزی جراثیم سپرے سیکشن، اجلاس اور ورکشاپس ہالز، لاجسٹک سیکشن، مرکزی ریستوران اور کیفے ٹیریا، ہونگے

تیسری منزل: 7 جدید آپریشن تھیٹرز (ایک ہائبرڈ تھیٹر سمیت)، 4 کیتھیٹر رومز، اور پوسٹ آپریشن ریکوری بیڈز۔

چوتھی منزل: آئی سی یو اور نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو کے لیے مخصوص، 28 مکمل تیار شدہ کمرے۔

پانچویں منزل: 32 سی سی یو کمروں کے ساتھ خدماتی کمرے۔

چھٹی اور ساتویں منزل: انفرادی مریضوں کے لیے 31 اور 33 کمرے بالترتیب، ساتھ میں معاون خدمات۔

آٹھویں منزل: 17 خصوصی کمرے اور مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے مخصوص ہالز۔

نویں منزل: ایک خدماتی منزل، جس میں کیفے ٹیریا، مصلی، ورکشاپس، اور گودام شامل ہیں۔

2. کراج اور خدمات کی عمارت:

یہ 6,000 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے اور اس کی 6 منزلیں ہیں۔

تہہ خانہ اور زمینی منزل: مکینیکل اور برقی خدمات کے لیے مخصوص۔

چار بالائی منزلیں: طبی عملے کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے طور پر استعمال ہوں گی۔

3. برقی خدمات کی عمارت:

یہ ایک علیحدہ عمارت ہے، جس کا رقبہ 600 مربع میٹر ہے، اور اسپتال کی برقی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص ہے۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى