الوارث اکیڈمی نے کوفہ مسجد کے عملے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

2024-09-19 10:21:45

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیراہتمام الوارث اکیڈمی نے مسجد کوفہ کے ملازمین کی انتظامی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کےلیے"کوفہ کی عظیم الشان مسجد میں کام کرنے والے فنکشنل پرسنل کا عمومی انتظام" کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

الوارث اکیڈمی میں ٹریننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر لیث السیلوی نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد کوفہ کی عظیم الشان مسجد کی خادمین کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور ملازمین کی انتظامی اور تنظیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور خادمین کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کام کو زیادہ موثر بنانا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ، یہ ورکشاپ 14 دنوں تک جاری رہا اور اس میں تربیتی و اخلاقی موضوعات پر لیکچر ہوئے جس میں انتظام کے بنیادی تصورات، موثر انتظامی منصوبہ بندیاں ، قیادت اور نگرانی کی مہارت، وقت کا انتظام، مسائل حل کرنے اور فیصلہ سازی، اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کے طریقے کار شامل تھے۔

السیلوی نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کا کورس استاد جہاد اسدی نے پیش کیا تھا، اور اس نے شرکاء کو عملی ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں بتایا تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کاموں کو سنبھالنے میں ان کی کارکردگی کو بڑھانے میں اور ان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد حاصل ہو

انہوں نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ میں کوفہ کی عظیم الشان مسجد کے انتظامی ملازمین اور اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دینے اور مسجد کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید برآں کہ سیشن کے اختتام پر، مسجد میں کام کرنے والے خادمین کی ترقی اور انتظامی میدان میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

المشھدی

المرفقات

العودة إلى الأعلى