دسویں بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

2024-08-01 09:39:06

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام 24 محرم الحرام کو امام سجاد علیہ السلام کی شھادت کے مناسبت سے منعقد دسویں بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف ممالک سے آئی ہوئی مذہبی و علمی شخصیات کے علاوہ حرم امام حسین ؑ کے جنرل سکٹری اور متولی شرعی نے شرکت کی

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد فکر امام سجاد سے روشناس کرانا ہے اور نظریاتی، فقہی، اخلاقی اور سماجی ، اور مسلمانوں کی اصلاح  میں امام کے کردار کو بیان کرنا ہے اس کے علاوہ ہماری نئی نسل کو امام سجاد علیہ السلام کی تعلیمات اور بالخصوص ان کی تعلیم کردہ دعاؤں سے ناآشنا ہےحالانکہ آپ کی دعاؤں میں معاشرے کی اصلاح اور سماجی ،مذہبی ، اور تعلیمی مسائل کا حل موجود ہے اور ہم اس سے بالکل غافل ہیں

انہوں نے کہا وہ عظیم ورثے جو اہل بیت علیہم السلام سے ہم تک پہنچے ہیں ان میں بعض علمی ، تعلیمی و اخلاقی ورثے ہیں جسے ہم اپنی زندگی میں نافذ کر سکتے ہیں اور ان پر عمل کر سکتے ہیں، صحیفہ سجادیہ اور امام سجاد علیہ السلام کا رسالہ حقوق ان میراثوں میں سے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کے اس عظیم ورثے پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس پر تحقیقی کام انجام دے کر معاشرے کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس دور میں ضروری ہے کہ ہم صحیفہ سجادیہ پر توجہ دیں اور اس عظیم میراث پر تحقیق کریں اور آج کے دور کے لوگوں تک اس طرح رسائی کریں جس طرح امام سجاد علیہ السلام نے کیا، امام ؑنے زمانے میں جب علمی اور اخلاقی خطرات کو محسوس کیا تو مناجات کے ذریعہ معارف الہی کو لوگوں تک پہنچایا۔

اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

 اس کانفرنس میں مختلف علمی نشستیں ،امام سجاد کی حیات مبارکہ پر لکھی گئی کتابوں کی نمائش ،تصویری اور مختلف اسلامی فنون کی خطی نمائش بھی بین الحرمین میں لگائی جائے گی

واضح رہے ہر سال حرم امام حسین ؑ امام سجاد ؑ کی یوم شہادت کی مناسبت سے یہ کانفرنس منعقد کی جاتی ہے  


المرفقات

العودة إلى الأعلى