کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی مدظلہ العالی کے وکیل مطلق در پاکستان مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی زیر نگرانی مختلف شہروں میں محافل انس بہ قرآن کا انعقاد

2022-04-18 15:40

ماہ مبارک رمضان ماہ بہار قرآن ہے جبکہ محافل انس بہ قرآن کا انعقاد فروغ تعلیمات کا بہترین ذریعہ ہے ترویج و اشاعت علوم قرآن اور فروغ محبت ومودت اہلبیت علیہم السلام شیخ الجامعہ کا مقصد حیات ہے اسی لئے آپ موجودہ معاشرے میں قرآن سے انس و ارتباط جیسے عمل خیر کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ سے  کوشاں ہیں چنانچہ آپ کی مساعی جمیلہ سے امسال دوران ماہ مبارک رمضان وطن عزیز کے مختلف علاقوں میں انس بہ قرآن کی محافل کا بطور خاص انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد وحید لوگوں کو قرآنی انس و ارتباط کی لذت سے آشنا کرنا اور قرآن سے بڑھتی ہوئی دوری کے رویوں کو قربت میں بدلنا ہے ۔دور حاضر کے انسانی معاشرے میں حافطین قرآن کی کمی کو پورا کرنا بھی ازبس ضروری ہے چنانچہ شیخ الجامعہ نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں جس کے نتیجے میں

مدرسہ حفاط القرآن اسکردو،   مدرسہ حفاظ القرآن چنیوٹ     مدرسہ حفاظ القرآن سیالکوٹ،    مدرسہ حفاظ القرآن ڈھڈیال(چکوال)

جبکہ بچیوں کے لئے   بنت الہدی حفظ القرآن اسکردو   اور     دارالمودۃ حفظ القرآن مظفر آباد  

جیسے عظیم قرآنی مراکز کا قیام عمل میں آ چکا ہے واضح رہے کہ پاکستانی معاشرے کو نور قرآن سے معمور کرنے کے لئے حفظ قرآن کے فقط انہیں مراکز پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ مزید قرآنی پراجیکٹس کے اجراء کےلئے بھی کوششیں جاری ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى