مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس سرہ کی وفات پر مرجعِ دینی اعلیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلّہ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام کا اردو ترجمہ

2026-09-21 14:20

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فقیہِ اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام، بزرگ مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ الحاج سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ علیہ کا انتقال ایک نہایت دردناک سانحہ اور عظیم خسارہ ہے

یہ جلیل القدر مرحوم، جنہوں نے اپنی پوری بابرکت زندگی تحقیق و تعلیم کے لیے وقف کر دی، بزرگ اور نامور علماء میں شمار ہوتے تھے۔ وہ حوزۂ علمیہ قم کے ممتاز ستونوں میں سے تھے اور ایک حقیقی عالمِ ربانی کی نمایاں مثال تھے

ان کے گراں قدر علمی آثار اور دیگر دینی خدمات ایک قیمتی علمی و دینی میراث کے طور پر باقی رہیں گی۔ اسی طرح ان کا طرزِ عمل اور عملی منہج ہمیشہ اہلِ علم کے لیے ایک جاوداں نمونہ رہے گا

اللہ تعالیٰ ان کے بلند و مقدس مقام کو مزید رفعت عطا فرمائے اور انہیں ان کے پاکیزہ و طاہر اجداد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے

میں نہایت رنج و افسوس کے ساتھ اس عظیم مصیبت پر حضرت ولیِ عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مقدس بارگاہ، حوزاتِ علمیہ، مرحوم سعید کے محترم اہلِ خانہ، بالخصوص ان کے عزیز و گرامی فرزندان، اور تمام مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ سب کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِی الْعَظِیمِ

علی حسینی سیستانی

۹ ربیع الآخر ۱۴۴۸ھ

العودة إلى الأعلى