امام زین العابدینؑ ہسپتال میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی رعایتوں کا اعلان

2026-02-23 12:38

حرمِ امام حسینؑ کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ انتظام امام زین العابدینؑ ہسپتال نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بانجھ پن کے علاج اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی خدمات پر خصوصی رعایتوں کا اعلان کیا ہے

اسپتال کے شعبۂ ابلاغ کے ڈائریکٹر مصطفیٰ الموسوی نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہِ رحمت و عطا کی مناسبت سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت بانجھ پن اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی مرکز کی تمام خدمات پر 20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ادویات پر سات فیصد ڈسکونٹ فراہم کیا جا رہا ہے اس اقدام کا مقصد اُن خاندانوں کی مدد کرنا ہے جو اولاد کی نعمت کے حصول کے خواہاں ہیں، اور یہ سہولتیں پورے ماہِ رمضان المبارک کے دوران فراہم کی جائیں گی

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رعایتیں مختلف تخصصی خدمات پر لاگو ہوں گی، جن میں طبی لیبارٹری ٹیسٹ، جدید شعاعی (ریڈیالوجیکل) معائنے، مرد و خواتین کے لیے طبی مشاورتی خدمات، اور بانجھ پن کے علاج سے متعلق تخصصی آپریشنز شامل ہیں

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم پورے ماہِ رمضان المبارک میں جاری رہے گی

واضح رہے کہ اس اسپتال میں قائم بانجھ پن اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی مرکز نے نمایاں کامیابی کی شرح حاصل کی ہے اور جدید ترین عالمی طبی آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ، ماہر طبی ٹیم کی نگرانی میں درجنوں خاندانوں کے لیے اولاد کے خواب کو حقیقت میں بدلا ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى