کربلا: زیارتِ شعبانیہ کے لیے 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

2026-02-05 07:46

محافظِ کربلا مقدسہ نصیف جاسم الخطابی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ زیارتِ نیمۂ شعبان کے موقع پر دنیا بھر سے ساٹھ لاکھ سے زائد زائرین کربلا مقدسہ پہنچے

انہوں نے اس عظیم مذہبی اجتماع کے کامیاب انعقاد پر دونوں مقدس روضوں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا

نصیف جاسم الخطابی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زیارتِ شعبانیہ کے ایام میں کربلا مقدسہ میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ زائرین کی شرکت ریکارڈ کی گئی، جو ایک بڑا اور تاریخی اجتماع ہے

انہوں نے کربلا مقدسہ میں موجود عتباتِ مقدسہ، مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف محمد شیاع السودانی، وزارتِ دفاع و داخلہ، چیف آف آرمی اسٹاف، الحشد الشعبی اور دیگر تمام سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے زیارت کے لیے مرتب کردہ سیکیورٹی اور خدماتی منصوبے کو کامیابی سے نافذ کیا

محافظِ کربلا نے مزید بتایا کہ زیارتِ نیمۂ شعبان کے لیے سیکیورٹی پلان کمانڈ آپریشنز کربلا مقدسہ میں وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ اور الحشد الشعبی کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا تھا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے مؤثر اور فعال کردار ادا کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى