عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

فکری و ثقافتی تعاون کے لیے علمائے کرام کے وفد نے مرکز بینۃ کا دورہ کیا

2025-12-02 08:23

حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام فکری و ثقافتی مرکز بینۃ نے ایران سے آنے والے ایک علمی وفد کا استقبال کیا

اس وفد میں مشہدِ مقدس کی حوزاتِ علمیہ کے متعدد علمائے کرام اور فضلائے عظام شامل تھے، جن کی قیادت آیت اللہ ڈاکٹر علی خیّاط (ڈائریکٹر حوزاتِ علمیہ خراسان) کر رہے تھے

مرکز بینۃ کے ڈائریکٹر شیخ علی قرعاوی نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں اداروں کے درمیان علمی تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تحقیقی تعاون کو وسعت دینے کی ایک اہم کڑی ہے، جس میں کانفرنسوں، سمیناروں، ورکشاپس اور خصوصی علمی نشستوں جیسی سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہے

شیخ قرعاوی نے مزید کہا کہ یہ ملاقات دونوں اداروں کے مابین گہرے علمی و فکری تعلقات کی واضح مثال ہے

انہوں نے اس موقع پر مرکز کی نمایاں سرگرمیوں، پروگراموں اور اس کی علمی و ثقافتی خدمات کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا

مزید بتایا گیا کہ وفد نے مرکز کی علمی کاوشوں، معاشرے پر اثر انداز ہونے والی تصانیف اور فکری خدمات کو سراہتے ہوئے گہری مسرت کا اظہار کیا، اور اس تعمیری تعاون کے تسلسل کو نہایت اہم قرار دیا، کیونکہ اس کے مثبت اثرات علمی میدان میں نمایاں طور پر ظاہر ہوں گے

منسلکات

العودة إلى الأعلى