جنابِ سیدہؑ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ’’کوثر العصمة‘‘ میڈیکل کیمپ کا آغاز خصوصی رعایتوں کا اعلان
کربلا: حرمِ امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ صحت و تعلیمِ طب کے زیرِ انتظام امام زین العابدینؑ اسپتال نے جنابِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ’’کوثر العصمة‘‘ کے عنوان سے خصوصی میڈیکل کیمپ کے آغاز کا اعلان کیا ہے
یہ کیمپ 29 نومبر سے 11 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا
یہ اقدام مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات کم لاگت میں فراہم کرنا ہے
اسپتال کے ترجمان مصطفیٰ الموسوی کے مطابق کیمپ میں درج ذیل رعایتیں شامل ہیں
تمام طبی کلینکس کی فیس 5 ہزار دینار
لیبارٹری، ایکسرے، ریڈیولوجی اور الٹراساؤنڈ فحوصات پر 50٪ رعایت
فزیوتھراپی سیشنز پر 50٪ رعایت
اینڈوسکوپی، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی پر 25٪ رعایت
نارمل اور سیزیرین ولادت پر 25٪ رعایت
عمومی، یورولوجی، ای این ٹی اور دیگر جراحی عملیات پر 25٪ رعایت
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسپتال میں تمام خدمات ماہر ترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں اور جدید طبی آلات کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس مہم کا مقصد مریضوں پر مالی بوجھ میں کمی لاتے ہوئے انہیں اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرنا ہے



