سامرہ: عتبہ عسکریہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
2025-10-15 08:54
عتبہ عسکریہ مقدسہ نے بین الاقوامی تنظیم منظمة العطف کے تعاون سے حسینیہ سیدہ نرجس (سلام اللہ علیہا) میں زائرین اور خادمین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا
مقدس حرم کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، یہ کیمپ تین دن تک جاری رہے گا، جس میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس کیمپ میں دانتوں، آنکھوں اور نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر نہ صرف علاج فراہم کر رہے ہیں بلکہ مریضوں کو مفید طبی مشورے بھی دیے جا رہے ہیں
مزید یہ کہ کیمپ میں دانتوں کے مختلف امراض کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور جدید آلات کے ذریعے نظر کا معائنہ کیا جا رہا ہے
نیز مستحق افراد کو طبی چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں
اس کے علاوہ، نفسیاتی مسائل سے دوچار افراد کے لیے سپورٹ سیشنز اور آگاہی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن کا مقصد زائرین اور خادمین میں صحت اور ذہنی بہبود کا شعور اجاگر کرنا ہے
منسلکات
مطلوبہ الفاظ :
فری میڈیکل کیمپ



