پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ نے دورہ کیا۔ حرم عسکریین علیہما السلام کی جانب سے صوبہ صلاح الدین میں نوجوانوں کے لیے ثقافتی کیمپ کا انعقاد حرم امام علی علیہ السلام کی لائبریری علم و دانش کا گراں قدر منبع پاکستان: حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ شہادتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے برآمد مرکزی جلوس میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ العالی کی شرکت دوحہ میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کی ملاقات ایّامِ فاطمہؑ کی مناسبت سے نجفِ اشرف کی فضا غم و اندوہ میں ڈوب گئی مرکز بینہ کے زیرِ اہتمام معاشرے پر غیر اخلاقی مواد کے اثرات کے موضوع پر آگاہی ورکشاپ جامعہ الکوثر اسلام آباد کی لائبریری کی تصویری جھلکیاں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے کا بصرہ میں ثقلین اسپتال میں مفت علاج کی مدت میں توسیع کا حکم

شیخ کربلائی: دینی احکام کی سمجھ بوجھ حرم کے خادمین کے لیے ضروری ہے

2025-10-12 08:26

شعبۂ امورِ دینیہ کے زیرِ اہتمام خادمینِ امام حسینؑ کے لیے منعقدہ فقہی کورسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرمِ امام حسینؑ کے متولیِ شرعی، جنابِ شیخ عبدالمہدی کربلائی (دام عزّه) نے منتظمین اور اساتذۂ کرام کی کاوشوں کو سراہا اور دینی فہم و آگاہی کو خدام کے لیے لازمی قرار دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ کربلائی نے کہا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد دین کی گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنا اور خادمین کو دینی و علمی امور سے روشناس کرانا ہے، کیونکہ ہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ خادمِ امام حسینؑ کی شخصیت کو ایمان، اخلاق، تربیت اور معاشرتی پہلوؤں سے متوازن اور مکمل طور پر تعمیر کیا جائے

انہوں نے مزید فرمایا کہ ہم جو خدمت امام حسینؑ کے روضۂ مقدس میں انجام دے رہے ہیں، اس کی ذمہ داری یہ تقاضا کرتی ہے کہ خادم شرعی احکام، عبادات، معاملات اور ان تمام امور سے آگاہ ہو جو اس مقدس مقام میں اس کے کردار اور ذمہ داری سے مربوط ہیں، تاکہ اس کی تربیتی اور اخلاقی شخصیت اس کے انتساب کی شایانِ شان عکاسی کرے

شیخ کربلائی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دینی کورسز باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنے چاہئیں، تاکہ تمام خدام اس سے استفادہ حاصل کر سکیں، جس کے نتیجے میں ان کے علمی و دینی معیار میں اضافہ ہو اور زائرین کی خدمت میں ان کا کردار زیادہ مؤثر اور کامل ہو

دوسری جانب، روضۂ حسینی کے شعبۂ امورِ اجتماعی کے سربراہ، سید علی عارف موسوی نے بتایا کہ ان کورسز کا انعقاد قرآنِ کریم کی آیات، احادیثِ نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمۂ معصومینؑ کے اقوال کی روشنی میں کیا جاتا ہے، جو دین اور شرعی احکام میں تعلیم و تفقہ حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اُن شرکاء کی تکریم و تجلیل کے لیے منعقد کی گئی ہے جنہوں نے اٹھارویں کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ کورس دو ماہ تک جاری رہا، جس میں فقہ، اخلاق، عقائد اور شرعی احکام کے مبتلابہ مسائل پر دروس شامل تھے

واضح رہے کہ اس دینی کورس میں حرمِ امام حسینؑ کے مختلف شعبوں سے 600 سے زائد خادمین نے شرکت کی

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : دین شناسی کورس

العودة إلى الأعلى