حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ تاریخ پر کانفرنس

2026-08-20 08:22

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ علمی و ثقافتی تاریخ کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کی علمی و انتظامی کمیٹی نے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے

یہ کانفرنس حوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمی، ثقافتی اور معرفتی تاریخ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی

اس سلسلے میں کانفرنس کی علمی و انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے لیے موصول ہونے والے تحقیقی مقالوں، علمی کاوشوں اور کانفرنس کے انعقاد سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

یہ کانفرنس حرمِ حضرت عباسؑ کے ادارہ برائے احیائے تراث کے زیرِ انتظام مرکز شیخ طوسی برائے مطالعات و تحقیق کی جانب سے، انجمن العمید برائے علمی و فکری مطالعات، جامعہ الکفیل، جامعہ کوفہ کے مرکز مطالعاتِ کوفہ اور امام کاظمؑ کالج، نجف کے شعبہ جات کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے

کانفرنس کا عنوان حوزہ علمیہ نجف اشرف: ایک ہزار سالہ علمی و ثقافتی خدمات ہے، جبکہ اس کا شعار حوزہ نجف اشرف، ایک ہزار سال کی علمی و معرفتی خدمات مقرر کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں نویں سے بارہویں صدی ہجری تک حوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمی و معرفتی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا

ادارہ احیائے تراث کے انتظامی معاون ڈاکٹر حسین ہلیب نے بتایا کہ اجلاس میں کانفرنس کے لیے موصول ہونے والے تحقیقی مقالوں کی جانچ پڑتال، ان کی علمی درجہ بندی اور منظور و مسترد ہونے والے مقالوں کے حوالے سے طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی نے نویں سے بارہویں صدی ہجری کے علمی شخصیات کے حوالے سے شائع کیے جانے والے علمی مواد کا بھی جائزہ لیا، جس میں تحقیقی جرائد اور مختلف علمی مطبوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران منعقد ہونے والے علمی اجلاسوں کی تعداد اور مقامات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

المرفقات

العودة إلى الأعلى