نجف اشرف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ماہِ صفر کے آغاز سے اب تک 94 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد
نجف اشرف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے شعبۂ اطلاعات کے ڈائریکٹر عمار الطفیلی نے بتایا ہے کہ یکم صفر سے 16 صفر تک ائیرپورٹ پر 637 پروازیں آپریٹ کی گئیں
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 94 ہزار 80 مسافر نجف اشرف ائیرپورٹ پہنچے، جبکہ 64 ہزار 212 مسافر مختلف مقامات کے لیے روانہ ہوئے
عمار الطفیلی کے مطابق یہ اعداد و شمار زیارتِ اربعینِ امام حسینؑ کے موقع پر فضائی آمد و رفت میں ہونے والے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ زائرین کے استقبال، سفری کارروائیوں میں سہولت اور آمد و رفت کو مزید منظم اور تیز تر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، تاکہ زیارتِ اربعین کے دوران بڑھتی ہوئی پروازوں اور مسافروں کے دباؤ کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گلف ایئر نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ نجف اشرف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں، جس سے فضائی آمد و رفت کو مزید فروغ ملے گا اور زائرین سمیت دیگر مسافروں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی



