عراق میں ماہِ ذی الحجہ 1447ھ کا چاند نظر آگیا، دفترِ مرجعِ عالی قدر دام ظلہ الوارف

2026-05-17 17:38

لہٰذا کل بروز پیر 18 مئی 2026ء، یکم ذی الحجہ 1447ھ ہوگی، جبکہ یومِ عرفہ 26 مئی بروز منگل اور عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نجفِ اشرف میں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے مرکزی دفتر کی جانب سے ماہِ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے

ادھر پاکستان میں بھی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اس طرح یکم ذی الحجہ 18 مئی بروز پیر، وقوفِ عرفہ 26 مئی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ادا کی جائے گی

خداوندِ متعال سے دعا ہے کہ وہ اس بابرکت ماہ کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت، امن و سلامتی اور دائمی خوشیوں کا ذریعہ قرار دے، اور تمام حجاجِ کرام کی عبادات اور فریضۂ حج کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

العودة إلى الأعلى