سفیرِ امام حسینؑ ہسپتال کے فری میڈیکل کیمپ میں منفرد سرجری کامیابی سے مکمل
حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام مستشفی سفیر امام حسین میں قائم فری میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر طبی ٹیم نے ایک منفرد اور پیچیدہ سرجری کامیابی سے انجام دے دی
یہ آپریشن عراق کے صوبہ واسط کے قضاء العزیزیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض پر کیا گیا، جو دونوں گردوں (دائیں اور بائیں) میں پتھری کے مرض میں مبتلا تھا۔ مریض کا کامیاب آپریشن کرکے پتھری کو نکال دیا گیا، جس سے اسے شدید تکلیف سے نجات حاصل ہوئی
طبی ماہرین نے نہایت مہارت، دقت اور جدید طبی اصولوں کے مطابق دونوں گردوں کا آپریشن کیا، جو مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں مریض کو طویل عرصے سے جاری درد اور تکلیف سے چھٹکارا مل گیا
یہ اقدام ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات کا تسلسل ہے، جو متولی شرعی شیخ عبد المهدي الكربلائي کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں، تاکہ مستحق اور نادار مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے
دوسری جانب، مریض حسین کمال نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس انسان دوست اقدام پر گہرے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا
انہوں نے کہا کہ اس مہم نے انہیں ایک دیرینہ بیماری اور مسلسل تکلیف سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے اعلیٰ معیار کو بھی سراہا



