لبنان میں حرمِ حضرت عباس ع کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپ سے پانچ ہزار سے زائد افراد مستفید
لبنان میں حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ اہتمام قائم اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ اور بے گھر خاندانوں کی مدد کرنا ہے
اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مدیر، شیخ حسن احمد الہادی نے بتایا کہ عتبہ عباسیہ مقدسہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات ایک جامع امدادی پروگرام کا حصہ ہیں
انہوں نے کہا کہ ان خدمات میں پانچ ہزار سے زائد متاثرین کے لیے ادویات اور ضروری علاج کی فراہمی شامل ہے، خصوصاً وہ ادویات جو محدود وسائل کے باعث آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ بعض مریضوں کے علاج کے اخراجات میں بھی تعاون کیا جا رہا ہے
مزید برآں خواتین اور بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو ان کی صحت اور انسانی ضروریات کا خیال رکھتی ہے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں بیروت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی گئی، جن میں الزہراء یونیورسٹی ہسپتال، رسولِ اعظم ہسپتال، اور الحدث میں واقع لبنان میڈیکل سینٹر شامل ہیں، جہاں 48 زخمیوں سے ملاقات کر کے ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مالی امداد فراہم کی گئی
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عتبہ عباسیہ مقدسہ، مرجعیتِ عالیہ کی اپیل پر لبنانی اور ایرانی عوام کی مدد کے لیے موجودہ علاقائی حالات میں اپنی انسانی خدمات کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔



