کربلا: زائرین کی سہولیت کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 174 ، ایک کال، کئی سہولتیں

2025-07-03 07:39

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 174 کا اجرا کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی حرمِ مطہر میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے شعبۂ اتصالات نے زائرین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے دستیاب خصوصی ہاٹ لائن174کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو بہتر، بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شعبۂ اتصالات کے سربراہ انجینئر مصطفیٰ علی الشمری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاٹ لائن زائرین کو مختلف اہم خدمات فراہم کرے گی، جن میں:

ہنگامی صورت میں فوری مدد

گمشدہ افراد کی تلاش اور رہنمائی

دینی مشاورت

روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات سے رابطے کی سہولت

شامل ہیں۔

روضہ مبارک کی انتظامیہ محرم اور اربعین کے دوران زائرین کے بے پناہ رش کے پیشِ نظر اپنی خدماتی، طبی، اور حفاظتی ٹیموں کے ذریعے زائرین کی بہتر رہنمائی، نظم و ضبط قائم رکھنے اور آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے

العودة إلى الأعلى