حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرِ اہتمام اقلیم کردستان میں محرم الحرام کی مجالس کا آغاز

2025-06-28 12:27

عراق کے اقلیم کردستان میں عشرۂ محرم الحرام کی مناسبت سے مجالسِ عزا کا آغاز ہو گیا، جن میں حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے برائے اقلیم کردستان، جناب شیخ علی قرعاوی نے خصوصی شرکت کی

ان مجالس میں مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان اجتماعات کا مقصد عوام کے درمیان اتحاد، رواداری اور یگانگت کو فروغ دینا ہے

شیخ علی قرعاوی نے اس موقع پر کہا ہم اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتے ہیں کہ ان مجالس میں شرکت کریں جو امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اربیل میں مجالسِ حسینی کا انعقاد مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان قومی وحدت اور باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے

انہوں نے مزید کہا عتبہ حسینیہ مقدسہ کی انتظامیہ، متولیِ شرعی جناب شیخ عبد المہدی کربلائی، اور اقلیم کردستان کی وزارتِ اوقاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان مجالس کی کامیابی کے لیے درپیش تمام مشکلات کے ازالے میں کلیدی کردار ادا کیا

انہوں نے وضاحت کی کہ اربیل میں عشرۂ اولیٰ کے دوران مجالسِ عزا کا یہ سلسلہ مسلسل دس دن تک جاری رہے گا، جن میں قرآن، حدیث، اخلاقیات اور سیرتِ امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان مجالس میں شرکاء کے لیے وسیع پیمانے پر نیاز و طعام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى