عراق میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، دفترِ سید سیستانی دام ظلہ الوارف

2025-05-27 17:05

مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے مرکزی دفتر نجفِ اشرف نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ماہِ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا بروز جمعرات، 29 مئی 2025ء کو ماہِ ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا، اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق، نجفِ اشرف میں مرجعِ دینی اعلیٰ کے مرکزی دفتر سے ابھی اعلان کیا گیا ہے کہ ماہِ ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، اور عراق و گرد و نواح کے علاقوں، خصوصاً عین مجردہ سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہٰذا بروز جمعرات یکم ذی الحجہ ہوگا، اور یومِ عرفہ 6 جون کو ہوگا

واضح رہے کہ چاند دیکھ کر ماہ کی ابتدا ثابت ہونے کے لیے، آیت اللہ سید سیستانی کے نزدیک دو شرائط ضروری ہیں

1. متعلقہ علاقوں کا افق ایک ہو۔

2. چاند کو قدرتی آنکھ سے دیکھا گیا ہو

اسی طرح، پاکستان میں بھی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پاکستان میں بھی ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہٰذا پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی

خداوندِ متعال سے دعا ہے کہ وہ اس ماہِ مبارک کو تمام حجاج کرام اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے، اور اس ماہِ مبارک میں انجام دیے گئے اعمالِ حج و عرفہ کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔ بے شک وہی دعاؤں کو سننے اور قبول کرنے والا ہے۔

العودة إلى الأعلى