حرم حضرت عباس علیہ السلام کا "گرین کربلاء" منصوبہ، ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک مؤثرقدم

2025-05-06 08:50

ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور گرینری کو فروغ دینے کے لیے حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کربلاء میں "گرین ٹو" منصوبے پر کام بھرپور انداز سے جاری ہے

حرم کی ماحولیاتی ٹیم، جو نباتاتی حیات کے فروغ اور فضا کی بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہے، دوسرے سبز پٹی (گرین بیلٹ) منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہے

اس منصوبے کے سربراہ، انجینئر ذیاب احمد شریفی نے بتایا کہ: "یہ منصوبہ حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خدماتی و ماحولیاتی پروگراموں کا اہم حصہ ہے۔ اس کی لمبائی 14 کلومیٹر اور چوڑائی 100 میٹر ہے، جس میں 57 ہزار سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں، جن میں زیتون، کھجور، انجیر، یوکلپٹس، بیری، انار اور دیگر سایہ دار درخت شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: "یہ منصوبہ حرم کے متولی شرعی، علامہ سید احمد صافی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایات کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کربلاء میں سبزہ زاروں کا اضافہ اور مقامی ماحولیاتی حالات میں بہتری لانا ہے۔

انجینئر شریفی کے مطابق، منصوبے کے تحت کربلاء کی مقامی آبادی اور بیرونِ شہر سے آنے والے زائرین کے لیے سرسبز باغات اور نخلستان قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک خصوصی نرسری بھی بنائی گئی ہے تاکہ موسمی اور دائمی درختوں کی بروقت فراہمی ممکن ہو۔ نیز، سبزیوں کی پیداوار کے لیے پلاسٹک کے گرین ہاؤسز بھی تیار کیے گئے ہیں

المرفقات

العودة إلى الأعلى