حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے موصل میں طبی اور ثقافتی خدمات

2025-04-29 12:49

عراق کے شمال میں واقع صوبہ نینوی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے حرم امام حسین ع کی جانب سے بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کی کوششیں جاری

نینویٰ میں حرم کے نمائندے، شیخ عماد القرغولی کی کوششوں سے مختلف شعبوں میں متنوع خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخ القرغولی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حرم کی جانب سے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف شعبوں میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

ثقافتی حوالے سے مختلف پروگرامز، تربیتی لیکچرر ،مجالس، اور درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی ولادت و شہادت کی مناسبت سے محافل و مجالس کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ خدماتی پہلو میں صوبے کے رہائشیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپ شامل ہیں، خواہ وہ خود نینویٰ میں ہوں یا نینوی کے عوام کے لیے کربلا مقدسہ میں واقع روضہ حسینیہ کے ہسپتالوں میں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نینویٰ کے شہر برطلہ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام ایک ہسپتال بھی چل رہا ہے جس میں روزانہ ہزاروں شہریوں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

شیخ القرغولی نے یہ بھی واضح کیا کہ "ساحل ایمن میں حرم امام حسین علیہ السلام کا ایک ہسپتال ہے جو پورے عراق کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ، یہ ہسپتال خواتین کے لیے طبی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس کا نام 'مستشفى البتول' رکھا گیا تھا۔ جبکہ اس کی نئی بلڈنگ پر کام جاری ہے ہم نے متولی شرعی کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور آپ کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام کام جاری ہے۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى