پانچویں عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسینؑ کی شاندار شرکت

2024-12-08 12:30

عتبہ حسینیہ مقدسہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام شعبۂ نمائشات نے عراق انٹرنیشنل بک فیئر کے پانچویں ایڈیشن میں 450 سے زائد کتب اور تصانیف کے ساتھ بھرپور شرکت کی

حرم کے اسٹال پر زیادہ تر وہ کتب پیش کی گئیں جو خود حرم امام حسینؑ کی تحقیق اور طباعت کا نتیجہ ہیں۔

عتبہ حسینیہ کے اسٹال کے انچارج سید علی ماميثہ نے بتایا کہ عتبہ حسینیہ مقدسہ نے ایک جامع اور مشترکہ اسٹال کے ذریعے اس نمائش میں شرکت کی، جس میں عتبہ کے اہم شعبے شامل تھے، جیسے شعبۂ امور فکریہ، شعبۂ امور دینیہ، مؤسسۂ نہج البلاغہ، مؤسسۂ وارث الانبیاء، اور مرکز علامہ حلی وغیرہ۔ اس کے علاوہ، 250 سے زائد عربی، بین الاقوامی، اور عراقی پبلشرز نے بھی اس عالمی نمائش میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا یہ نمائش دس دنوں تک جاری رہے گی۔ عتبہ حسینیہ کی جانب سے پیش کردہ تصانیف میں انسائیکلوپیڈیاز، رسائل، کتبِ تراث، دینی، اور عقائدی موضوعات شامل ہیں، جو قارئین کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہیں۔

ماميثہ نے اس بات پر زور دیا کہ حرم کا اسٹال زائرین کی جانب سے بھرپور توجہ اور تعریف کا مرکز رہا۔ تمام پیش کردہ کتب اور مواد عتبہ حسینیہ کی اپنی تحقیق اور طباعت کے نتیجے میں تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نمائش میں شرکت کا بنیادی مقصد اہلِ بیتؑ کی ثقافت کو فروغ دینا، ان کی تعلیمات سے دنیا کو روشناس کروانا، اور عتبہ حسینیہ کی علمی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ کتب ہر عمر اور علمی حلقے کے افراد کے لیے مفید ہیں۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى