کربلا: آن لائن قرآن کورس میں 14 ممالک سے 8000 افراد کی شرکت
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القرآن کے زیر اہتمام آن لائن کورسز میں 14ممالک کے8,000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جس کا مقصد قرآنی ثقافت کو پھیلانا اور قرآن کے علوم کی تعلیم دینا ہے
شعبہ کے سربراہ ، سائنٹفک اسسٹنٹ اور قرآنی اسٹڈیز سنٹر کے آفیشل انچارج جناب ڈاکٹر مرتضیٰ جمال الدین نے کہا کہ دار القرآن نے حرم امام حسین علیہ السلام میں پروگراموں اور آن لائن ورچوئل کورسز کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنی ثقافت کو پھیلانا ہے،
انہوں نے مزید توضیح دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عراق، سعودی عرب سمیت 14ممالک کے8,000 سے زیادہ تشنگان علوم قرآن تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ان 14 ممالک میں عراق، سعودی عرب، کویت، بحرین، ایران اور امریکہ شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا، ان کورسز کی تعداد 40 سے زیادہ تھی،جو مختلف موضوعات پر مشتمل تھے جن میں آسان قرآن کے علوم، وہ آیات جو امام حسین علیہ السلام سے متعلق ہیں، وہ آیات جو امام مہدی علیہ السلام سے متعلق تھیں
اور قرآنی سنتوں کی آیات،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، لرننگ کی لچک اور مواد تک آسان رسائی کی بدولت کورسز میں مرد و عورت اور مختلف عمر کے لوگوں نے شرکت کی
جمال الدین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کورسز کے شرکاء کو ان کی کمیونٹیز میں ٹرینر بننے کے بعد کوالیفائیڈکیا جائےگا، حرم امام حسین علیہ السلام کی حمایت اور دیکھ بھال کے ساتھ " یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ "یہ اقدامات ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری میں ایک قابل قدر پیشرفت کی تشکیل کرتے ہیں۔
مشھدی