عراق میں مردم شماری

2024-10-21 10:35:15

مردم شماری منصوبہ بندی گنتی اور نمبر بندی کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے

وزير منصوبہ بندی کے مطابق انوینٹری اور نمبر بندی کا عمل آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جو کہ عام آبادی کی مردم شماری سے پہلے ہوتی ہے۔

 وزارت منصوبہ بندی میں شماریات کی اتھارٹی کے سربراہ ضیاء عواد نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو بتایا کہ"یوم مردم شماری سے متعلق تیاریاں جیسے ٹیبلٹس کی خریداری اور ڈیٹا سینٹرز کو چالو کرنا مکمل کر لیا گیا ہے " نوٹ کرتے ہوئے کہ اس عمل میں شامل افراد کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 شماریات اتھارٹی کے پبلیکیشن اینڈ پروموشن سینٹر کے ڈائریکٹر ندا العبد اللہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے فارم میں ستر سے زائد سوالات شامل ہیں جو تعلیمی صحت، خدمت، اور سماجی امور کے حوالے سے خاندان اور فرد کی حقیقت کو ظاھر کرتی ہیں۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق "مردم شماری کی اہمیت آبادی، اقتصادی اور دیگر خصوصیات کو جاننے سمجھنے کے بڑے فوائد ہیں جیسے کہ ایک جامع ڈیٹا بیس بنایا جا سکے جس کی بنیاد پر مستقبل کی پالیسیاں بنائی جا سکیں۔

المشھدی

العودة إلى الأعلى