مسيرة الحزن الفاطمية الكبرى تقدّم المواساة للمولى أمير المؤمنين (عليه السلام) في ذكرى استشهاد السيدة فاطمة الزهراء (عليها السلام النجف الاشرف تشهد مسيرات كبرى احياء لذكرى استشهاد الصديقة الطاهرة فاطمة الزهراء علية السلام . باكستان: ارتفاع عدد الشركات المعتمدة لتنظيم رحلات زيارة العتبات المقدّسة إلى 282 شركة جامعة واسط تطلق حملة تشجير واسعة في قضاء بدرة طريق الزائرين . في عتمة الليل، وتحت ضياء القمر، يخيّم الحزن على بيت النبوّة، أمير المؤمنين الإمام عليّ (عليه السلام) عند قبر السيدة الزهراء (عليها السلام) العتبة الحسينية تطلق في قم دورة تخصصية لإعداد كوادر مشروع التدبر القرآني بمشاركة العتبات والمزارات الشريفة العتبة الحسينية المقدسة تشارك في معرض أربيل الدولي للكتاب بدورته الـ18 بحضور ممثل السيد السيستاني.. العتبة الحسينية تفتتح مركز التأهيل الطبي في جامعة السبطين الدولية للعلوم الطبية دار القرآن الكريم تستعد لإطلاق تطبيق موسوعة أهل البيت القرآنية بتقنيات الذكاء الاصطناعي من رحم الألم ينبت الأمل رقية تقهر الفشل الكلوي على طريق الحلم الطبي

نجف اشرف میں شہادت حضرت فاطمہ زہراءؑ کی مناسبت سے مرکزی جلوسِ عزا: آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کی شرکت

2026-10-25 10:19

نجف اشرف: شہادت حضرت فاطمہ زہراءؑ کی مناسبت سے مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کی زیرِ قیادت مرکزی جلوسِ عزا برآمد ہوا، جس میں علمائے کرام، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ و طلبہ، عراقی قبائل کے سربراہان اور بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی

جلوس کے شرکاء نے حرم امیرالمؤمنین حضرت علی ع میں حاضری دے کر آپؑ کی خدمت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا

مرکزی جلوسِ عزا اتوار کے روز آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کے مرکزی دفتر سے برآمد ہوا، جو مقامِ صافی صفا سے گزرتا ہوا حرم امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

اس موقع پر شرکاء نے لبیک یا زہراءؑ، عظّم اللہ لک الأجر یا امیرالمؤمنینؑ اور عظّم اللہ لک الأجر یا صاحب الزمانؑ کے نعرے بلند کیے اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام تک پہنچے، جہاں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔ مجلس میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جعفر الدجیلی نے حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کے مصائب بیان کیے

مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجعِ دینی کی مؤمنین کے ہمراہ جلوسِ عزا میں شرکت کا مقصد حضرت امیرالمؤمنین ع اور حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و پرسہ پیش کرنے کے ساتھ اس عظیم مصیبت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جس کے نتیجے میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت ہوئی

انہوں نے کہا کہ ایامِ فاطمیہ کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان ایام کی یاد کو زندہ رکھنا شعائرِ الٰہیہ کی تعظیم کے مترادف ہے۔ ان ایام میں جلوسوں، مجالسِ عزا اور ماتم داری کا اہتمام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

شیخ علی نجفی نے مرکزی جلوسِ عزا میں شرکت کرنے والے تمام مؤمنین، بالخصوص عراق کے مختلف دور دراز علاقوں سے آنے والے عزاداروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شرکت کو حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام سے عقیدت و محبت اور اہلِ بیت علیہم السلام کے ساتھ وفاداری کا مظہر قرار دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ، ہر سال اس جلوس کو مزید بہتر اور مؤثر انداز میں منعقد کیا جائے گا، تاکہ حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی مظلومیت، ان کی عظیم قربانی اور شہادت کی حقیقت و معنویت پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو اور روزِ قیامت ہمیں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شفاعت نصیب ہو

المرفقات

العودة إلى الأعلى