دعائے عہد کا تحریری امتحان کل سے بین الحرمین میں ہوگا
2026-10-21 14:39
کربلا: حرم امام حسینؑ کے ذیلی ادارے مرکز الحوراء زینبؑ کی جانب سے دعائے عہد حفظ کرنے کا مقابلہ، 20 ملین عراقی دینار کے انعامات مختص
حرم امام حسینؑ کے شعبۂ امورِ خواتین کے تحت قائم مرکز الحوراء زینبؑ نے تمام عمر کے مردوں اور خواتین کے لیے دعائے عہد حفظ کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے
اس مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے مجموعی طور پر 20 ملین عراقی دینار کے انعامات مختص کیے گئے ہیں، جو 255 انعامات کی صورت میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انعامات کی تعداد 255 رکھنے کی وجہ امام زمانہ علیہ السلام کے سالِ ولادت کی مناسبت ہے
مقابلے کے تحریری امتحانات 22، 23 اور 24 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوں گے، جو 10، 11 اور 12 جمادی الاول 1448 ہجری کے مطابق ہیں
امتحانات کربلا معلیٰ میں بین الحرمین شریفین کے پُرفضا مقام پر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لیے جائیں گے



