یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت چار ممالک کے عمرہ زائرین کے لیے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

2026-08-05 09:52

سعودی عرب نے یکم ربیع الاول سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے نسک فوڈ واؤچر کو لازمی قرار دے دیا ہے

نئی پالیسی کے تحت ہر عمرہ زائر کو یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ واؤچر فراہم کیا جائے گا

اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل نظام کے تحت منظم کرنا ہے

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے

نئی پالیسی کے مطابق ہر عمرہ زائر کو ویزا سے منسلک ایک منفرد ڈیجیٹل کوڈ جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ منظور شدہ ریسٹورنٹس سے کھانا حاصل کر سکے گا

اس فیصلے کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں

دوسری جانب زیارتِ اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے عراق آنے والے زائرین کے لیے عراقی عوام اور مواکب کی جانب سے کھانے، پانی، رہائش، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ ایثار، خدمت اور مہمان نوازی کی یہ منفرد روایت ہر سال کروڑوں زائرین کی میزبانی کرتی ہے اور دنیا بھر میں اپنی مثال آپ سمجھی جاتی ہے

رواں سال بھی زیارتِ اربعین کے لیے کربلائے معلیٰ آنے والے زائرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو اس عظیم اجتماع کی وسعت اور عراقی عوام کی بے مثال خدمت گزاری کا واضح مظہر ہے

العودة إلى الأعلى