پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں ممتاز مذہبی و بین الاقوامی شخصیات کی آمد

2026-07-30 18:09

اسلام آباد: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں آج پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔

اسلام آباد: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں آج پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان اور خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی۔ ان کے ہمراہ ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف سکالر، داعیِ امن،جناب ڈاکٹر لیف ہیتھلینڈ بھی موجود تھے، جبکہ دیگر معزز شخصیات نے بھی اس دورے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مدیرِ مرکز، جناب محمد عسکری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں مرکز کی علمی، ثقافتی، دینی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

معزز مہمانوں نے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی مختلف علمی، دینی اور ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور فروغِ امن، بین المذاہب مکالمے، دینی تعلیم، اخلاقی اقدار، سماجی خدمت اور انسانی ہمدردی کے میدان میں مرکز کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف امور، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی جانب سے ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف سکالر، داعیِ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار ڈاکٹر لیف ہیتھلینڈ کو ایک کتاب بطورتحفہ پیش کی گئی۔ڈاکٹر لیف ہیتھلینڈ نے اس علمی تحفے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی علمی، ثقافتی اور انسانیت دوست خدمات کو سراہا اور امن، محبت، اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مرکز کی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔آخر میں امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى