عراق: تمام باڈر چوبیس گھنٹے فعال، اربعین زائرین کے لیے خصوصی انتظامات

2026-07-25 11:05

عراق کے باڈر سیکشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عمر الوائلی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تمام باڈر زائرین کی آمد و رفت کو آسان اور منظم بنانے کے لیے اپنی مکمل استعداد اور تمام ممکنہ سہولیات کے ساتھ چوبیس گھنٹے فعال ہیں

انہوں نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے اب تک عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی مجموعی تعداد تقریباً 9 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اسی عرصے کے دوران 5 لاکھ 15 ہزار زائرین اپنے ممالک کو واپس روانہ ہو چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یکم صفر سے آج تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 5 لاکھ زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ اس مدت کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ زائرین عراق سے روانہ ہوئے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل عمر الوائلی کے مطابق تمام باڈر پر انٹری اور ایگزٹ کے انتظامات مکمل استعداد اور جدید سہولیات کے ساتھ چوبیس گھنٹے جاری ہیں، تاکہ زائرین کو تیز، منظم اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں اور ان کی آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے

انہوں نے مزید بتایا کہ ان انتظامات کی براہِ راست نگرانی عراق کے وزیرِ اعظم کر رہے ہیں، جبکہ اعلیٰ سکیورٹی و خدماتی کمیٹی کے سربراہ بھی میدان میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ زیارتِ اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کو محفوظ، منظم اور بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

المرفقات

العودة إلى الأعلى