امام زین العابدینؑ ہسپتال میں بانجھ پن کے علاج کے لیے مفت او پی ڈی کا آغاز

2026-07-11 09:06

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام امام زین العابدینؑ ہسپتال نے بانجھ پن اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی (IVF) مرکز کے تحت مفت ابتدائی طبی مشاورت اور معائنے کی خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

اس اقدام کے تحت بانجھ پن اور تاخیرِ اولاد کے علاج کے خواہشمند افراد کو ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مفت ابتدائی طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت ایک ہفتے تک جاری رہے گی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس طبی اقدام کا مقصد اولاد کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے جوڑوں کی معاونت اور انہیں بروقت طبی رہنمائی فراہم کرنا ہے

مفت طبی مشاورت کے دوران مرد و خواتین میں بانجھ پن اور تاخیرِ اولاد کی ابتدائی تشخیص، سابقہ طبی ٹیسٹوں اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ ہر مریض کی طبی حالت کے مطابق مناسب علاج کا منصوبہ بھی مرتب کیا جائے گا

ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ یہ خدمات بانجھ پن اور تاخیرِ اولاد کے علاج میں مہارت اور تجربہ رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں اور خصوصی طبی عملے کی نگرانی میں فراہم کی جائیں گی۔ اس دوران جدید اور مستند طبی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں

العودة إلى الأعلى