عراق: رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ کی کوریج کے لیے 4300 صحافی شریک
رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی نجفِ اشرف اور کربلائے مقدسہ میں منعقدہ تشییع جنازہ کی مراسم کی کوریج کے لیے 4300 عراقی و غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی
تشییع جنازہ کی اعلیٰ سرکاری کمیٹی کے ترجمان بریگیڈیئر سعد معن نے بتایا کہ اس عظیم مراسم کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے میڈیا نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا
تشییع جنازہ کی براہِ راست نشریات 8 جولائی کی صبح پانچ بجے سے مسلسل جاری رہیں، جبکہ تمام عراقی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نے اس تاریخی تقریب کو براہِ راست نشر کیا۔ متعدد چینلز نے عظیم مراسم کے آغاز سے اختتام تک مسلسل لائیو کوریج فراہم کی
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی تشیع کو عالمی سطح پر غیر معمولی میڈیا توجہ حاصل ہوئی تقریباً 1000 غیر عراقی صحافی، جنہیں باقاعدہ سرکاری اجازت نامے جاری کیے گئے تھے، جو کوریج کے لیے عراق پہنچے، جبکہ 3300 عراقی صحافی نجفِ اشرف اور کربلائے مقدسہ میں موجود رہے۔ یہ صحافی مختلف ٹی وی چینلز، خبر رساں اداروں، ریڈیو اسٹیشنوں، اخبارات اور ڈیجیٹل و سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نمائندگی کر رہے تھے
بریگیڈیئر سعد معن نے مزید بتایا کہ نجفِ اشرف میں براہِ راست نشریات کے لیے تقریباً 20 ایس این جی (Satellite News Gathering) براڈکاسٹ گاڑیاں تعینات کی گئیں۔ ان میں سے بیشتر نے مختلف میڈیا اداروں کو اپنی نشریاتی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ مفت کلین فیڈ (Clean Feed) بھی مہیا کی، تاکہ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اس تاریخی تقریب کی براہِ راست کوریج نشر کر سکیں


