ممثل المرجعية الدينية العليا: القضية الفلسطينية تستمد صمودها من نهج الإمام الحسين (عليه السلام) منظمة الحج الإيرانية: نتوقع مشاركة 6 ملايين زائر خلال الزيارة الأربعينية في طريق زيارة الأربعين، وبين خيام الزائرين، تقف طفلةٌ صغيرة تحمل كأس الماء ببراءةٍ وكرم، تستقبل ضيوف الإمام الحسين (عليه السلام) منافذ برية لتصدير الفائض النفطي بالتنسيق مع سومو وزارة الموارد المائية تستعرض الواقع المائي مع لسفير الألماني التقاعد: انطلاق عملية إعداد بيانات شهداء قوى الأمن الداخلي لصرف مستحقاتهم نصب جسور قرب مرقد الإمام الحسين (ع) لتسهيل انسيابية حركة الزائرين خلال الزيارة الأربعينية دار القرآن الكريم تطلق مشروعها القرآني على طرق الزائرين إلى كربلاء للتباحث في تقديم الدعم التربوي والديني للشباب.. مركز الإمام الحسين في إسطنبول يستقبل إدارة جمعية شباب أهل البيت​ الأمين العام للعتبة الحسينية المقدسة يجري جولة ميدانية لمتابعة الاستعدادات النهائية لاستقبال زائري الأربعين

حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت

2026-06-09 13:56

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ امورِ دینیہ کے زیرِ اہتمام ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ مبلغین کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء اور ایک ہزار سے زائد مبلغین و مبلغات نے شرکت کی

محرم... وصفِ خُلود کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ماہِ محرم الحرام اور صفر الخیر کے دوران تبلیغی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مبلغین کو دینی و سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا

شعبۂ تبلیغِ دینی کے مسئول شیخ کریم الجعفری نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمِ امام حسینؑ کا جنرل سیکریٹریٹ شعبۂ امورِ دینیہ اور شعبۂ تبلیغِ دینی کے تعاون سے ہر سال یہ کانفرنس منعقد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں متعدد علمی، فکری اور تبلیغی پروگرام شامل ہیں، جن میں مرجعِ دینیِ اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات اور نصائح کو مبلغین تک پہنچانا خصوصی اہمیت رکھتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں شریک ایک ہزار سے زائد مبلغین و مبلغات کو محرم اور صفر کے دوران عراق کے مختلف صوبوں میں خدمات انجام دینے کے لیے تعینات کیا جائے گا

ان کی تبلیغی سرگرمیاں بصرہ سے لے کر کردستان ریجن تک جاری رہیں گی۔ علاوہ ازیں بعض خطباء اور مبلغین بیرونِ عراق بھی تبلیغی فرائض سرانجام دیں گے، جن میں پاکستان، متعدد افریقی ممالک اور جمہوریۂ اسلامی ایران شامل ہیں

شیخ الجعفری کے مطابق اس کانفرنس کا بنیادی مقصد منبرِ حسینی کے ذریعے مرجعیتِ دینیہ عالیہ کی ہدایات کو معاشرے تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منبرِ حسینی اصلاحِ معاشرہ، ہدایتِ امت، سماجی مسائل کے حل، باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور انتہاپسندی و فرقہ واریت کے خاتمے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مرجعیتِ دینیہ عالیہ پیغامِ نبوت اور معاشرے کے درمیان ایک مضبوط اور مستحکم رابطہ ہے، لہٰذا اس کی ہدایات، افکار اور رہنمائیوں کو عوام تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ معاشرتی وحدت، استحکام اور اجتماعی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

المرفقات

العودة إلى الأعلى