کربلا: بین الحرمین میں نمازِ عید الاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع، ہزاروں مومنین کی شرکت

2026-05-27 15:23

عید الاضحیٰ کی مرکزی نماز کا اجتماع بین الحرمین کی پُرروح اور پُرسکون فضاء میں منعقد ہوا، جہاں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین اور مومنین نے نمازِ عید ادا کرنے کی سعادت حاصل کی

یہ مرکزی اجتماع شیخ صلاح کربلائی کی امامت میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس روحانی موقع پر کربلا معلیٰ میں خشوع و خضوع، خوشی اور دعاؤں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، جبکہ بین الحرمین زائرین سے مکمل طور پر آباد تھا۔

نمازِ عید کے خطبے میں شیخ صلاح کربلائی نے خطے کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسلام اور مسلمین کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے امن و امان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عراق اور ہمسایہ ممالک میں سلامتی کے لیے بھی دعائیں کیں۔

انہوں نے آخر میں شہداء کے بلند درجات اور تمام بیماروں و زخمیوں کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات نے پہلے سے ایک جامع اور منظم پلان ترتیب دیا تھا، جس کے تحت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خدام بھرپور خدمات انجام دیتے رہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى