مرجعیتِ عالیہ کے حکم پر لبیک، حرم حضرت عباسؑ کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ ایران روانہ
2026-04-06 09:38
کربلا معلی سے مرجعیتِ عالیہ کی ہدایات پر لبیک کہتے ہوئے حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایرانی عوام کی مدد کے لیے پہلا امدادی قافلہ بنیادی ضروریاتِ زندگی کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا
یہ قافلہ کربلا سے علمِ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سائے میں روانہ ہوا
38 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں تقریباً 690 ٹن غذائی اجناس اور بنیادی طبی سامان شامل ہے، جو متاثرہ اور ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے
یہ عظیم انسانی خدمت مرجعیتِ دینیہ کی ہدایات کی روشنی میں انجام دی گئی، جس میں عراقی عوام کی انسان دوستی، فراخدلانہ عطیات اور خدامِ حرم کی رضاکارانہ خدمات نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ پہلا قافلہ دراصل ایک وسیع انسانی مہم کا نقطۂ آغاز ہے، جو عتباتِ عالیات کی جانب سے انسانیت کی خدمت اور اسلامی اخوت و یکجہتی کا روشن مظہر ہے
واضح رہے کہ حرمِ مقدس کی جانب سے امدادی قافلوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ ایران، لبنان اور خطے کے دیگر متاثرہ علاقوں تک مسلسل امداد پہنچائی جا سکے، جس سے بے شمار ضرورت مند افراد کو ریلیف ملے گا



