حرمِ امیرالمؤمنین علیہالسلام میں سیاہ پرچم بلند
2026-03-08 12:57
شہادتِ امام علی بن ابی طالب علیہالسلام کی مناسبت سے حرمِ امیرالمؤمنین علیہالسلام میں سیاہ پرچم بلند کر دیا گیا جبکہ اسی مناسبت سے سیاہ بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے
کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی کے مطابق نجف اشرف کی فضا سوگوار ہے اور ہر طرف غم و اندوہ کی کیفیت طاری ہے۔ اس موقع پر دلوں میں تاریخِ اسلام کے اس عظیم اور دل خراش سانحے کی یاد تازہ ہو رہی ہے جب امیرالمؤمنین امام علی بن ابی طالب علیہالسلام کو ماہِ رمضان المبارک کی اکیسویں تاریخ کو شہید کیا گیا تھا۔
مزید برآں اس دل سوز واقعہ کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حزن و سوگ کا اعلان کیا گیا، جس کا آغاز حرمِ علوی میں پرچمِ عزا بلند کرنے کی باوقار تقریب سے ہوا
اس تقریب میں حرمِ مقدس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ حوزۂ علمیہ کے علما و طلاب اور نجف اشرف کے باسیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امیرالمؤمنین علیہالسلام کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
المرفقات
وسوم :
شہادت امام علی ع



