حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر مجلسِ عزا

2026-03-08 09:48

نجف اشرف: حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے ایران کے رہبرِ اعلیٰ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق یہ مجلسِ عزا و تعزیتی ریفرنس حرمِ امام علی علیہ السلام سے متصل معروف مسجدِ خضراء میں منعقد ہوا، جہاں شہید کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر تعزیت کے لیے آنے والے افراد کا استقبال مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی سیستانی کے صاحبزادگان نے کیا۔ مجلس میں حوزۂ علمیہ کے اساتذۂ کرام، علما و طلبہ، دینی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

المرفقات

العودة إلى الأعلى