عراقی وزیرِ داخلہ کا کربلا مقدسہ کا دورہ، نیمۂ شعبان کی زیارت کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2026-02-03 10:09

عراقی وزیرِ داخلہ اور زیاراتِ میلیونیہ کی اعلیٰ سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ جناب عبدالأمیر الشمری نے کربلا مقدسہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیمۂ شعبان کی زیارت کے لیے مرتب کی گئی سیکیورٹی منصوبہ بندی کی براہِ راست نگرانی کی

اس موقع پر زیاراتِ میلیونیہ کی سیکیورٹی اور خدماتی کمیٹیوں کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ داخلہ نے شہر کے اندر اور باہر تعینات سیکیورٹی دستوں کا معائنہ کیا، حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور زمینی صورتحال پر بریفنگ حاصل کی

واضح رہے کہ نیمۂ شعبان کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کربلا معلیٰ کا رخ کرتے ہیں اور شبِ برات کے اعمال بجا لاتے ہیں، جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کیے جاتے ہیں

المرفقات

العودة إلى الأعلى