مستشفى سفير الإمام الحسين (ع) يعلن خطته الطبية لعزاء ركضة طويريج الداخلية تعلن رصد 97 شائعة خلال الأيام الأولى من شهر محرم الحرام بين أروقة العزاء، تتوحّد الأصوات والمشاعر في إحياء ذكرى سيد الشهداء الإمام الحسين عليه السلام، مشهدٌ يحمل معاني التضحية والصبر والوفاء، ويعكس حضور الحزن الحسيني في قلوب المشاركين. الجمارك تعلن اعتماد التحقق لشهادات المنشأ والفواتير التجارية الكترونيا العمل: وجبات جديدة للمشمولين بالرعاية الاجتماعية مرتبط بتخصيصات الموازنة أمانة بغداد تؤكد أن مياه محطات التصفية صالحة للاستهلاك البشري مديرية الدفاع المدني في محافظة كربلاء المقدسة ترفع مستوى الجاهزية القصوى ضمن خطة تامين زيارة العاشر من محرم . فرع كربلاء للمنتجات النفطية توزع الغاز السائل على المواكب والهياة الحسينية العراق وسوريا يبحثان ملف الإطلاقات المائية في نهر الفرات الأمم المتحدة: العراق يواصل الانتقال إلى مرحلة استراتيجية في التنمية المستدامة

پاکستان: جامعۃ الکوثراسلام آباد میں عمامہ پوشی کی سالانہ تقریب کا انعقاد

2026-01-20 06:52

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم معروف دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر میں جامعہ کے فاضل طلاب کے اعزاز میں تقریبِ عمامہ پوشی کا انعقاد کیا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم معروف دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر میں جامعہ ہذا کے فاضل طلاب کے اعزاز میں تقریبِ عمامہ پوشی کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالمِ دین علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے فاضلان جامعہ کو محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی وصیت پر عمل پیرا رہنے اور آنجناب کی امیدوں پر پورا اترنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمامہ محض ایک علامت نہیں بلکہ علم، تقویٰ اور سماجی ذمہ داری کا عملی عہد ہے، جسے ہر عالمِ دین کو پورے اخلاص کے ساتھ نبھانا چاہیے۔

اس موقع پر علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی،وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی اور علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے فاضل طلبہ کے سروں پر عمامے رکھے اور انہیں دین کی خدمت، علم کے فروغ اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے اختتامی خطاب میں جامعۃ الکوثر کے طلبہ کو علمی و عملی میدان میں مزید آگے بڑھنے، مسلسل جدوجہد کو اپنا شعار بنانے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مؤثر اور بامقصد اسلوبِ کار اختیار کرنے کی تلقین کی۔

اس تقریب میں اساتذہ کرام جامعۃ الکوثر و اساتذہ کرام جامعۃ اہلبیت کے ہمراہ طلاب دینی اور طلاب کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


المرفقات

العودة إلى الأعلى