پاکستان: معروف نوحہ خواں جناب فرحان علی وارث کا امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ

2026-01-19 18:23

بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں و منقبت خوان جناب فرحان علی وارث نے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں و منقبت خوان جناب فرحان علی وارث نے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔جہاں سنٹر کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں مرکز کی علمی، ثقافتی اور تربیتی سرگرمیوں، نیز بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کےلئے سالانہ بین الاقوامی علما و مشائخ کانفرنسس کے انعقاد سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں، انہیں حرمِ امام حسینؑ کے پاکستان میں مختلف علمی و ثقافتی اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر جناب فرحان علی وارث نے مرکز کی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ ثقافتی سنٹر معاشرے میں فکرِ حسینی کے فروغ، اور اتحادِ امت کے قیام کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  یہ مرکز اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا اور دینی و ثقافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتا رہے گا۔

آخر میں، سنٹر کی جانب سے معزز مہمان کو قرآن مجید کا ایک نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى