حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں عراقی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ کی چھٹی مرکزی کانووکیشن کی پروقار تقریب

2025-12-13 09:04

حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ کے مبارک صحن میں عراقی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ کی چھٹی مرکزی کانووکیشن کی ایک نہایت پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں عراق بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور اور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی

یہ عظیم الشان کانووکیشن روضۂ مقدس عباسیہ کے شعبۂ تعلقاتِ جامعات و مدارس کے زیرِ اہتمام، قومی منصوبہ “فتیۃ الکفیل” کے ضمن میں منعقد کی گئی، جس کا شعار“من غيثِ كربلاء ينبت العطاء” تھا

اس تقریب میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی 75 سرکاری و نجی جامعات کے پانچ ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے

تقریب میں روضۂ مقدس عباسیہ کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلسِ انتظامیہ کے متعدد اراکین، اعلیٰ ذمہ داران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور خدامِ روضہ نے شرکت کی

کانووکیشن کے دوسرے دن کی تقریبات کا آغاز قاری حیدر البزونی کی پُرسوز آواز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد فارغ التحصیل طلبہ سے کانووکیشن کا حلف لیا گیا اور وطن و انسانیت کی خدمت کے لیے وفاداری، اخلاص اور ذمہ داری کے عہد کی تجدید کرائی گئی، جو روضۂ مقدس عباسیہ کے مجلسِ انتظامیہ کے رکن ڈاکٹر عباس الموسوی نے پڑھوایا

تقریب کے اختتام پر امام حسینؑ اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباسؑ کی زیارت کی پُرمعنوی اور روحانی مراسم ادا کی گئیں، جن کی قرأت شعبۂ ساداتِ خدام سے تعلق رکھنے والے سید علی نے کی بعد ازاں طلبہ نے منظم اجتماعی جلوس کی صورت میں بین الحرمین الشریفین سے ہوتے ہوئے روضۂ امام حسینؑ کی جانب مارچ کیا، جہاں زیارت کے ساتھ وطن و ملت کی خدمت کے عزم کی تجدید کی گئی

المرفقات

العودة إلى الأعلى