نجفِ اشرف میں فاطمہ بضعہ منی کے عنوان سے گیارہویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
جنابِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت اور شیخ الجامعہ الشیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی دوسری برسی کی مناسبت سے، مؤسسہ الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں دسویں عالمی کانفرنس منعقد کیا گیا
یہ کانفرنس، جس کا عنوان فاطمہ بضعہ منى تھا، دار العلم لامام الخوئی نجف اشرف کی خوبصورت مسجد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مراجع عظام کے دفاتر کے نمائندگان سمیت علمی و روحانی شخصیات نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کی بزرگ اساتذہ کرام،پاکستان، آذربائیجان، سعودی عرب، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا، اور ترکی کے سینئر طلبا کرام نے بھی بھرپور شرکت کی
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد کلمہ ترحیبی دار العلم کی جانب سے سماحتہ الشیخ ثائر الساعدی نے پیش کیا
اس کے بعد مؤسسہ التفکر کے بچوں نے شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کا عربی کلام "أبدارك مسك أم عنبر إنا أعطيناك الكوثر" پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا
اس کے بعد کلمہ افتتاحه سماحتہ الشیخ احمد العاملی نے پیش کیا
اس کانفرنس کا کلیدی خطاب استاد حوزہ علمیہ سماحۃ السید رشید الحسینی دامت برکاتہ کا تھا انہوں نے جنابِ سیدہ سلام اللہ علیھا کی سیرتِ طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کی، جس نے حاضرین کو متاثر کیا۔ آخر میں،
مؤسسہ الکوثر نجف اشرف قسم الواعظين کے چار سالہ کورس میں فارغ التحصیلان کو اعزازی ڈگری دی گئی اور تمام مہمانانِ گرامی، علماء کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کا اختتام دعا برائے امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف سے ہوا، جس نے اس بابرکت محفل کو مزید روحانی بنا
#فاطمة_بضعة_منى
#المؤتمر_السنوي11



