پاکستان : ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے صدر کا امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ

2025-11-15 09:21

ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے صدر جناب الحاج صفدر جعفر صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اسلام آباد: ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے صدر جناب الحاج صفدر جعفر صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی (دام عزّه) اورسنٹر کے مسئولین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں کو سنٹر کی علمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ امام حسینؑ ثقافتی سنٹر پاکستانی عوام اور حرمِ امام حسین علیہ السلام کے درمیان مذہبی و ثقافتی روابط کے فروغ میں ایک مؤثر اور فعال پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، علمی تعاون، تحقیقی و تربیتی پروگرامز، اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر جناب صفدر جعفر صاحب کو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے سنگِ مرمر کی خصوصی شیلڈ اور قرآنِ کریم کا نفیس نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

وفد میں ورلڈ فیڈریشن کے بعض دیگراراکین بھی شامل تھے۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى