چیک جمہوریہ کے سفیر کا کربلاء معلیٰ کا دورہ

2025-10-16 11:25

عراق میں چیک جمہوریہ کے سفیر جناب یان شنایدوف نے کربلاء معلیٰ** میں دونوں مقدس روضوں کی زیارت کی اور حرمین شریفین کی جانب سے جاری فلاحی و سماجی خدمات کو سراہا

روضۂ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اُنہوں نے سیکرٹری جنرل جناب مصطفیٰ مرتضیٰ آلِ ضیاء الدین سے ملاقات کی، جہاں انہیں حرم کی جانب سے جاری تعلیمی اور طبی منصوبوں* کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان فلاحی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے۔

جناب شنایدوف نے کہا میں روضۂ حضرت عباس علیہ السلام کی تعمیر و ترقی سے بے حد متاثر ہوں۔ جس نفاست اور مہارت سے یہاں کام کیا گیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے

انہوں نے مزید کہا کہ چیک جمہوریہ عراق اور اس کے مقدس مقامات کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے

سفیرِ چیک جمہوریہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حرم کے فلاحی منصوبے  جیسے یونیورسٹیاں، اسکول اور دیگر ادارے اپنی اعلیٰ معیار اور مضبوط بنیادوں کے باعث نمایاں ہیں

انہوں نے تعلیمی، ثقافتی اور انسانی فلاح و بہبود کے میدانوں میں حرم کی سرگرمیوں کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی تعاون کے فریم ورک کے تحت کئی دیگر شعبوں تک بھی پھیل سکتے ہیں


المرفقات

العودة إلى الأعلى