مؤسسہ العین کی بین الاقوامی کانفرنس کے اراکین کی مرجع دینی اعلیٰ دام ظلہ الوارف سے ملاقات

2025-05-24 08:33

مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلّه الوارف) نے مؤسسہ العین برائے سماجی بہبود کی بین الاقوامی کانفرنس کے اراکین سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی

اس موقع پر مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے مؤسسہ کی سماجی و انسانی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کی تحسین فرمائی

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے مؤسسہ العین کی جانب سے یتیموں کی کفالت، ان کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔

انہوں نے فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مؤسسہ کی خدمات کو اعلیٰ اخلاقی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دیا جانا چاہیے

مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف نے یتیموں اور محتاجوں کی خدمت کے سلسلے میں مؤسسہ العین کی مستقل محنت کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کے تسلسل کا یقین دلایا۔ انہوں نے مؤسسہ کے کارکنان کو خلوص، دیانت اور مزید عزم و استقامت کے ساتھ خدمت خلق کا سفر جاری رکھنے کی ہدایت کی

وفد کے اراکین نے بھی مرجع اعلی دام ظلہ کی مسلسل شفقت، رہنمائی اور حمایت پر دلی شکریہ اور گہرے امتنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کریں گے تاکہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ یتیموں اور ضرورت مندوں کو سہارا دیا جا سکے اور ان کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا سکے

العودة إلى الأعلى