وکیل مرجع دینی اعلی کی جانب سے الزہراء یونیورسٹی کے نمایاں طالبات کو اعزازی شیلڈ
مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ نے الزہراء یونیورسٹی فار ویمن کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا جس میں اعزازی سند، شیلڈ اور نقد انعامات تھے جو ان کی علمی کوششوں اور نمایاں کامیابیوں کا اعتراف ہے
جامعہ الزہراء علیہا السلام کی فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز نے پچھلے دو سال سے نجی جامعات کی سطح پر ہونے والی تقویمی امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہی ہے جو اس جامعہ کی علمی و تدریسی پختگی اور علمی بلند معیار کی واضح دلیل ہے
جناب کربلائی حفظہ اللہ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں حاصل شدہ علمی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں علمی لیبل کو بہتر کرنے اور اسے مزید ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں
انہوں نے جامعہ کی انتظامیہ، فیکلٹی کے ڈین، اور تدریسی عملے کو بھی اعزازات سے نوازا اور تعلیمی اداروں کی جانب سے طالبات کی تیاری اور تربیت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کامیابی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کے مابین مشترکہ اور مربوط کوششوں کا ثمر ہے
انہوں نے تعلیمی عمل کی مسلسل ترقی، بہتری اور اس میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے پر زور دیا تاکہ ملک کو قیمتی تعلیمی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
جامعہ الزہراء (علیہا السلام) فار ویمن ان تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جسے حرم امام حسین علیہ السلام نے قائم کیا ہے، تاکہ خواتین کو تعلیم کے میدان میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں حقیقی خدمت انجام دینے کے قابل بنایا جا سکے۔