ترک قونصل جنرل کی حرم امام حسین (علیہ السلام) میں حاضری اور حسینی میوزیم کا دورہ

2025-03-17 14:59

نجف اشرف میں ترک قونصل جنرل، جناب جعفر اولجای کرکاش نے کربلا معلیٰ کا دورہ کیا اور روضۂ امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا

اس بابرکت موقع پر انہوں نے حرمِ مقدس میں واقع حسینی میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاریخی نوادرات اور نایاب آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

محترم قونصل جنرل نے میوزیم میں موجود نادر و نایاب اشیاء کی بے حد تعریف کی، جو تاریخی اور انسانی لحاظ سے بے پناہ قدر و قیمت رکھتی ہیں۔ یہ بیش قیمت نوادرات دنیا بھر کے عاشقانِ امام حسین (علیہ السلام) کی جانب سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر حرمِ حسینی کو نذر کی گئی ہیں۔

اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب جعفر اولجای کرکاش نے کہا میں حرمِ مطہر اور حسینی عجائب گھر کی روح پرور خوبصورتی، اس کی شاندار تزئین و آرائش، اور اسلامی طرزِ تعمیر سے بھرپور ڈیزائن کو دیکھ کر مسحور اور متاثر ہوا ہوں۔ یہ میوزیم اسلامی ثقافت اور تاریخ کا ایک عظیم شاہکار ہے، جو مختلف ادوار کی عکاسی کرتے ہوئے بیش بہا معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ دورہ ترکی اور عراق کے درمیان ثقافتی اور مذہبی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى