حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کا بصرہ جیل کا دورہ: نابالغ اور خواتین قیدیوں سے خصوصی ملاقات

2025-01-18 11:08

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے وفد نے بصرہ کی مرکزی جیل کا دورہ کیا تاکہ قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے

وفد کی قیادت شعبہ تبلیغ دینی کے ذمہ دار، شیخ کریم جعفری نے کی، جنہوں نے اس موقع پر جیل کے ڈائریکٹر جناب سعد الحراک سے ملاقات کی اور اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تعاون پر گفتگو کی۔

شیخ کریم جعفری نے دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اس دورے کا مقصد قیدیوں کے لیے اصلاحی ماحول کو بہتر بنانا اور ان کی ضروریات کو سمجھ کر ان کے مسائل کا حل نکالنا ہے

وفد نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں مدرسہ الأمل شامل ہے۔ اس مدرسے میں قیدیوں کو تعلیمی، فقہی، اور قرآنی دروس فراہم کیے جاتے ہیں۔ وفد نے نابالغ اور خواتین قیدیوں سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اصلاح کی طرف گامزن رہنے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر قیدیوں می تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ شیخ کریم جعفری نے وضاحت کی کہ حرم امام حسین علیہ السلام، خصوصاً خواتین قیدیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں ایک بہتر مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے

متولی شرعی، جناب شیخ مہدی کربلائی حفظہ اللہ، قیدیوں کے اصلاحی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو برائی کے راستے سے اچھائی کی طرف لانے کے لیے ادبی اور مذہبی کتابوں کو بہترین طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ دورہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کی سنجیدہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایک عملی اقدام ہے جو قیدیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو گا

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى