روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کی جانب سے لبنان میں شامی مہاجرین کے لیے ہنگامی امداد

2024-12-23 11:46

روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) نے لبنان میں مقیم شامی مہاجرین اور مقامی متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے ایک جامع امدادی مہم کا انعقاد کیا

اس مہم کے دوران تقریباً 400 شامی مہاجر خاندانوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء، طبی امداد اور ہنگامی سامان فراہم کیا گیا۔

روضہ مبارک کی طبی امدادی ٹیم کے سربراہ، ڈاکٹر حسین قبیسی نے کہا کہ یہ امدادی مہم مرجعیت اعلی دام ظلہ الوارف کے حکم اور متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی (دام عزہ) کی ہدایت پر شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیم نے لبنان کے علاقے ریاک، جو سید عباس الموسوی کے شہر میں واقع ہے، میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ نہ صرف شامی مہاجرین بلکہ وہ لبنانی شہری بھی اس امداد سے مستفید ہوئے جو اپنی تباہ شدہ رہائش گاہوں میں واپس آئے ہیں۔

ڈاکٹر حسین قبیسی نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم رات دیر تک امداد فراہم کرتی رہی۔ تقریباً 400 پناہ گزین خاندانوں کو طبی علاج اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ہم امام حسین (علیہ السلام) کے خادم ہیں اور انسانی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔

یہ مہم انسانی ہمدردی اور ایثار کی بہترین مثال ہے، جو امام حسین (علیہ السلام) کی تعلیمات کی عکاسی کرتی ہے۔

ابو علی

المرفقات

العودة إلى الأعلى