عراقیہ یونیورسٹی نے لبنانی طلبہ کو چار سال تک تعلیمی فیس سے مستثنیٰ کر دیا
2024-10-13 07:19
دارالحکومت بغداد میں واقع عراقیہ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی طلبہ کو چار سال تک تمام مراحل میں تعلیمی فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے
لہٰذا وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بغیر فیس اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔
کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی بحران اور شدید حالات کے نتیجے میں تقریباً 8000 لبنانی خاندان عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔ عراقی وزیراعظم کی ہدایات کے تحت انہیں مہمان قرار دیا گیا ہے۔
اس وجہ سے یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الشمری نے لبنانی طلبہ کو المأمون کالج یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر تمام تعلیمی فیس سے مستثنیٰ قرار دینے اور تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پیشکش کے تحت طلبہ اپنی رجسٹریشن اور داخلے کے تمام مراحل مکمل کر سکتے ہیں۔
ابو علی