بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسین علیہ السلام کی 450 موضوعات کے ساتھ شرکت

2024-09-14 09:36

عراق کے دارالحکومت بغداد میں 12 سے 22 ستمبر 2024 تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی کتاب میلے میں روضۂ مبارک امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال سب سے نمایاں ہوگا

روضۂ مبارک کے اسٹال کے ذمہ دار، جناب علی نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام اندرون و بیرون ملک منعقد ہونے والی نمائشوں میں ہمیشہ اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھتا ہے۔ اس نمائش میں عتبات عالیات کے علاوہ کئی عرب ممالک، جیسے شام، لبنان اور مصر بھی شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضۂ حسینی کو اس نمائش میں ایک وسیع رقبہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ روضے کے مختلف شعبوں اور سیکشنز کی تخلیقات کو نمایاں طور پر پیش کیا جا سکے۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضۂ حسینی کا میڈیا سیکشن ہی ان نمائشوں میں شرکت کا اہتمام کرتا ہے، اور ان کی سرگرمیاں صرف عراق تک محدود نہیں بلکہ ہندوستان، پاکستان، ایران، لبنان اور دیگر ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ حرمِ مقدس کی طرف سے پیش کی جانے والی متنوع اور قیمتی اشاعتیں اس نمائش کا خاص امتیاز ہیں، جو عام طور پر مسلمانوں کو علمی و فکری خزانوں سے مالا مال کرتی ہیں

المرفقات

العودة إلى الأعلى